May ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۵ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کو بیت المقدس میں آزادانہ طور پر نماز پڑھنے کا حق حاصل ہے:  روس

روس کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کونسل کے ممبر نے فلسطین پر قبضے کی مذمت کی ہے۔

اسماعیل شعبانف نے آج بروزبدھ  کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے کے سلسلے میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس قراردیا تھا۔

 اسماعیل شعبانف نے القدس کی حمایت کیلئے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے آنے والے جمعہ کو یوم القدس کے موقع پر ان کے خطاب کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کہنا ہے کہ فلسطین میں قیام امن ضروری ہے اور اس سرزمین میں رہنے والے تمام افراد کو امن اور سکون کیساتھ رہنا ہوگا۔

شعبانف کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا تعلق کسی خاص قوم سے نہیں بلکہ وہ تمام ابراہیمی مذاہب سے تعلق رکھتا ہے اور تمام مسلمانوں کو بیت المقدس میں آزادانہ طور پر نماز پڑھنے کا حق حاصل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی اقوام کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام کی اپنی خود مختار ریاست قائم ہو۔

ٹیگس