May ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • دنیا سے امریکی تسلط کا خاتمہ قریب ہے: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا سے امریکی چودھراہٹ کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے چین کے ساتھ بھرپور اسٹراٹیجیک پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا کہ کورونا وائرس کو طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی کا نقطہ آغاز قرار دیا جا سکتا ہے۔

جوزف بورل نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بدلتے ہوئے طاقت کے توازن کے موقع پر یورپ کو اپنے مفادات کی فکر کرنی چاہئیے اور فریقین کا آلہ کار نہیں بننا چاہئیے کہا کہ یورپی یونین پر اس حوالے  سے کہ وہ کس طرف ہے دباو بڑھ گیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے درمیان رقابت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، گروپ 20 ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں کے چند جانبہ نظام پر پڑ سکتا ہے۔

ٹیگس