May ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran

امریکا میں کورونا وائرس مسلسل قربانیاں لے رہا ہے اور صدر گولف کھیلنے میں مصروف ہیں۔

کورونا کو کنٹرول کرنے اور وقت پر اقدامات نہ کرنے کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں لیکن ان سوالوں کا جواب دینے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے بجائے صدر ٹرمپ گولف کھیلنے میں مصروف ہیں۔ 

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 107 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 45 ہزار 803 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 53 ہزار 566 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 166 کی حالت تشویشناک ہے ۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

ٹیگس