آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کردیا جائے گا: ایران کی اعلی قومی سلامتی کا باضابطہ بیان جاری
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ ہم کبھی بھی زیادتیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔
سحرنیوز/ایران: اس موقع پر اعلان ہوا کہ ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ خیرسگالی اور نیک نیتی پر مبنی تعاون اور وزارت خارجہ کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں متعدد راہ حل پیش کیے جانے کے باوجود یورپی ملکوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا ہے لہذا فطری اور عملی طور پر آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل ہوجائے گا۔
اعلی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں علاقے کی صورتحال اور صیہونی حکومت کی مہم جوئی پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اصولی پالیسی کے تحت فی الحال علاقے میں قیام امن اور استحکام کے لیے تعاون پر مرکوز رہے گا۔
وزارت خارجہ کو بھی اس کونسل کے فیصلوں کے تحت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔