جارج فلوئڈ شہید ہیں: ننسی پلوسی
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا ہے کہ نسلی امتیاز کے تحت قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی باشندے جارج فلوئڈ شہید ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جارج فلوئڈ کی شہادت اس بات کا باعث بنی کہ پرامن مظاہرین امریکہ میں تبدیلیوں کا نعرہ لگائیں جبکہ اس وقت امریکہ کو پیشرفت کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے۔
امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کےہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہےامریکی پولیس مظاہرین کو گاڑیوں سے کچلنے اور ان پر براہ راست فائرنگ کرنے جیسے غیر انسانی اور تشدد پسندانہ طریقے اختیار کر رہی ہے۔
امریکہ میں دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نہ صرف قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں بلکہ پورے ملک میں منظم طریقے سے نسل پرستی کا راج ہے۔ جوبائیڈن نے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں نہ صرف قانون کو نافذ کرنے میں نسل پرستی پائی جاتی ہے بلکہ گھروں میں، تعلیمی اداروں میں بلکہ ہر جگہ اس کا دور دورہ ہے ۔
جوبائیڈن نے گذشتہ دنوں فلوئڈ کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی تھی تاہم جارج فلوئڈ کے اہل خانہ سے ملاقات اور مظاہرین کے ساتھ ٹرمپ حکومت کے سلوک اور طریقہ کار پر تنقید جیسے اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ جوبائیڈن ان اقدامات کے ذریعے دو ہزار بیس کے انتخابات میں نسل پرستی کے خلاف جاری لہر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔