Jun ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا نے پھر سر اٹھایا، دیگر اہم ممالک میں بھی حالت بہتر نہیں

دنیا بھر میں ہر 5 میں سے ایک فرد کو کسی نہ کسی بیماری کا سامنا ہوتا ہے اور اس وجہ سے ان میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شدت بہت زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 64 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 46 ہزار 135 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 96 ہزار 769 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 594 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 21 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 19 ہزار 132 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 400 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 834 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 45 ہزار 456 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 969 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 136 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 405 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 500 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 547 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 716 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 408 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 439 ہو گئی ہے، تاہم کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 675 کو پہونچ چکی ہے اور اب تک کورونا سے 9 ہزار 65 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 910 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 382 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 284 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 56 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 156 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 842 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 298 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار 52 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 315 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کہ جہاں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو بھی پایا جا چکا ہے تاہم اس حوالے سے اب یہ ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے شہرمیں سافٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، جبکہ الرٹ لیول تین سے بڑھا کر دو کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے پانچ روز کے دوران 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جس پر شہر کے تمام اسکول بھی بند کئے جا چکے ہیں۔

شہر میں سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کرکے اس سے منسلکہ لوگوں کے شہر سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چین کے دیگر شہروں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 265 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں میں کسی ایک بیماری میں مبتلا ہونے کی شرح ان ممالک میں کم ہو سکتی ہے جہاں نوجوان آبادی کی اکثریت ہوتی ہے، مثال کے طور پر افریقہ میں کسی ایک یا اس سے زائد بیماریوں کے شکار افراد کی شرح 16 فیصد جبکہ یورپ میں 31 فیصد ہے۔

کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال پہنچنے کا خطرہ 20 سال سے کم عمر مردوں میں ایک فیصد سے بھی جبکہ 70 یا اس سے زائد عمر کے مردوں میں لگ بھگ 20 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔

65 سال سے کم عمر افراد میں خواتین کے مقابلے میں مرد دوگنا زیادہ ہسپتال پہنچ سکتے ہیں۔

ٹیگس