صیہونی مراکز پر یمنی مسلح افواج کا ڈرون حملہ
Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
عبری میڈیا ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یمن کے ڈرون حملے کا پتہ لگا کر اسے مارگرایا گيا ہے۔ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایلات بندرگاہ پر یمن سے ہونے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج غزہ کے عوام کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں مختلف اہداف کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔