Aug ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کا جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے کمانڈر جنرل روڈانی مفانیا نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایران کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی فورس کے طور پر جانی جاتی ہے اور اس کے پاس قیمتی تجربات ہیں جو ہم جنوبی افریقہ کو فراہم کرسکتے ہیں۔

 

ٹیگس