مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں کا اسرائیل میں الحاق عالمی قوانین کی خلاف ورزی: یورپین یونین
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
یورپی یونین نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کا اسرائیل میں الحاق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یورپین یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے آج یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی تقسیم کے حوالے سے ہماری پوزیشن واضح ہے۔
جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی یکطرفہ فیصلے سے باز رہے، کیونکہ یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ اس سے دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی حقیقی نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ فلسطینی حکام اور مغربی ایشیا کے بعض ممالک نے غرب اردن کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کے صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔