Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • دنیا کے 15 ممالک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 59 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 79 ہزار 879 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 475 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 52 ہزار 771 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار927 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 210 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 833 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 720 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز ایک لاکھ 61 ہزار 267 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 832 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 325 ہو گئیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 483 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہو گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 9 ہزار 970 افراد متاثر ہوئے جبکہ اس وائرس سے اب تک اللہ کے فضل و کرم سے ایک لاکھ 69 ہزار 160 قریض صحت یاب ہوئے اور9 ہزار 863  افراد جاں بحق ہوئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 986 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز ایک لاکھ 92 ہزار 778 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 404 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 60 ہزار 810 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 705 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5ہزارایک ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز ایک لاکھ 90 ہزار 165 ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 430 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 755 تک جا پہنچی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 59 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 79 ہزار 879 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 38 لاکھ 33 ہزار 130 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 13 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 46 ہزار 269 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس