Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • جین کاسٹیکس فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد

فرانس کے صدر نے جین کاسٹیکس کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جین کاسٹیکس کو فرانس کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ وہ مستعفی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کی جگہ لیں گے۔

55 سالہ نامزد وزیراعظم جین کاسٹیکس سرکاری ملازم رہے ہیں اور انہوں نے متعدد حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

صدر میکرون گزشتہ کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرکے  اسے دوبارہ مستحکم کرنے پر توجہ دینے کے لئے حکومت میں ردوبدل کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں کل  فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے حکومت سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا تاہم مستعفی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اپنی بطور میئر نشست کو برقرار رکھیں گے جس پر وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست سے صدر میکرون شدید نالاں تھے اور شکست کی وجہ کابینہ کی ناقص کارکردگی کو قرار دیتے تھے۔ موجودہ حکومت کے پاس صرف 21 ماہ رہ گئے ہیں اور میکرون انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگس