Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران سے دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر چین کی تاکید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مختلف سیاسی و معاشی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔

جاؤ لی جیان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ایران اور چین کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ جامع پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور تہران ایک دوسرے کے روایتی دوستوں کی حیثیت سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ انھوں نے اسی طرح ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مغربی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کا سبب اور اسی طرح عالمی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام کے ایک اہم حصے کے تحفظ کا عامل ہے۔

جاؤ لی جیان نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایٹمی معاہدے سے نکل کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح دریائے جنوبی چین میں امریکا کی فوجی نقل و حرکت کی مذمت کی اور اسے طاقت کا اشتعال انگیز مظاہرہ قرار دیا۔

ٹیگس