Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • میکرون نے بھی نیتن یاہو کو غرب اردن پر قبضے سے روکا

فرانس کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو اسرائيل میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل نہ کریں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کی جانب سے صیہونی حکومت کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے روکے جانے کے بعد اب فرانس کے صدر نے بھی اسرائيل سے یہی مطالبہ کیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امانوئيل میکرون نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلی فونی رابطہ کر کے ان سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو نظر انداز کر دیں۔

اس بیان میں کہا گيا ہے کہ میکرون نے نیتن یاہو سے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن کا پوری طرح سے حامی ہے اور انھیں فلسطینیوں کی اراضی کو اسرائيل میں ضم کرنے کے ہر اقدام سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فرانس کے ایوان صدر نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ میکرون نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائيل کا یہ اقدام، عالمی قوانین کے خلاف ہے اور دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور اسی طرح اسرائيلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پائيدار اور منصفانہ قیام امن کو بھی دشوار بنا سکتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لنکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس