Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی سینیٹر سمیت متعدد عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لی جیان نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے چند امریکی عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

چینی ترجمان کے بقول یہ اقدام سین کیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے ایک چینی کمپنی اور بعض چینی عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں عمل میں لایا گیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم کہا کہ پابندیوں کا اطلاق ری پبلکن امریکی سینیٹر مارکو روبیو پر بھی ہوگا جنہیں چین کے خلاف امریکی پابندیوں کا اصل محرک سمجھا جاتا ہے۔
حکومت چین نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا  کہ وہ چینی حکام کے خلاف امریکی پابندیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی  اور جوابی پابندیوں کا اعلان کرے گی۔
ہانگ کانگ، تائیوان اور سین کیانگ میں امریکی مداخلت اور چین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر مبنی اسکے الزامات، ایسے معاملات ہیں جو بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
 
 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس