Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران، چین کا دوست ملک ہے: چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت حارجہ نے واضح لفظوں میں ایران اور چین کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چون اینگ نے آج پیر کے روز بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران، چین کا دوست ملک ہے اور تہران اور بیجنگ اپنے معمول کے تعلقات کا تحفظ کرتے ہیں۔

چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان کا ملک تمام ملکوں بالخصوص ایران سے تعلقات کے فروغ کواہمیت دیتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز پیر دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کیخلاف بیانات کی جڑیں بیرونی ہیں اور اس میں انقلاب مخالف عناصر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران، ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون منصوبے سے متعلق مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں مختلف قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس