افغانستان میں پانچ فوجی اڈے بند کر دئے: امریکہ کا دعویٰ
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں اپنے 5 فوجی اڈے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تناظر میں بند کر دیئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی امریکی عہدیدار نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنٹاگون نے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اپنے 5 فوجی اڈے بند کئے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمئی خلیل زاد نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے واشنگٹن کو 135 دنوں کے اندر افغانستان کے فوجی اڈوں سے اپنے تمام فوجیوں کو نکالنا ہو گا۔
قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین ہونے والے معاہدے کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک امریکہ نے اس معاہدے پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے طالبان بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔