امریکہ تباہی کی سمت گامزن، پانچ کروڑ افراد کے بے روزگار ہونے کا امکان
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاو کے باعث جولائی کے مہینے کے آخر تک پانچ کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ اب تک تقریبا ایک اعشاریہ تین ملین امریکی عوام نے بے روزگاری الاونس دینے کیلئے درخواستیں دی ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو نکال دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link