Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران، دہشتگردوں اور بلوائیوں کی سزائے موت پر ٹرمپ کا گریہ !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی اور فارسی زبانوں میں ٹوئیٹ کرکے ایران مخالف تین دہشت گرد اور بلوائیوں کی سزائے موت پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2019  میں ملک میں پر امن مظاہروں کو بلوائیوں میں تبدیل کرنے والوں میں سے تین عناصر کو تحقیق کرنے اور تمام شواہد ملنے کے بعد پھانسی کا حکم سنایا گیا -

تفصیلات کے مطابق ان تین دہشتگردوں کے جرائم میں بے گناہ مظاہرین کو جان سے مارنے اور کچھ مظاہرین پر تشدد کرکے زخمی کرنے کے علاوہ سرکاری اور پرائیوٹ اموال ، سرکاری اور پرائیوٹ بینک ، سرکاری بسوں اور عام عوام کی گاڑیوں کو آگ لگانے جیسے جرائم  بھی شامل ہیں -

 ان تین دہشت گردوں کے موبائیل سے ایسی ویڈیوز دریافت ہوئی ہیں کہ جن میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران اپنے موبائیل سے تخریب کاری پر مبنی ویڈیوز بناکر غیر ملکی ٹی وی چینلز ، امریکی اور صیہونی میڈیا کو بھیج رہےتھے-

 

امریکی اور صیہونی نواز میڈیا نے  رای عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کو پر امن مظاہرین قرار دیا 

 

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی انقلاب کے خلاف فضا بناتے ہوئے ایران میں تین بلوائیوں کی سزائے موت پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ

ایران مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں تین افراد کو سزائے موت دی گئی،  کسی بھی وقت انہیں پھانسی دی جا سکتی ہے، ان تین افراد کی سزائے موت سے دنیا میں غم انگيز پیغام جائے گا، اس پر عمل نہیں ہونا چاہئے، پھانسی نہ دیں-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹوئیٹ ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکا بھر میں نسل پرستی کے خلاف پر امن مظاہروں کی سرکوبی اور پولیس کے پرتشدد سلوک کے ویڈیوز مسلسل سامنے آ رہے ہیں-

 

==

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

 

ٹیگس