Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • کورونا سے کنگال ہوئے امریکی، دوا خریدنے کے بھی پیسے نہیں

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ 20 فیصد امریکیوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

امریکی ریاست ورمونٹ کے نمائندے اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حریف برنی سینڈرز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسے حالات میں کہ جب ہر پانچ امریکیوں میں سے ایک امریکی کے پاس ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوا تک خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، ماڈرنا کمپنی نے کورونا وائرس کا ممکنہ ویکسین تیار کرنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ سے چار سو تیراسی میلین ڈالر حاصل کئے اور اس طرح کمپنی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹرایک رات میں ارب پتی بن گئے۔

برنی سینڈرز نے ایک اور ٹوئیٹ کیا کہ ایسے میں کہ جب امریکی خاندان ساڑھے چھے ٹریلین ڈالر اپنے ہاتھ سے گنوا چکے ہیں اور پانچ کروڑ امریکی شہریوں نے حکومت سے روزگار دیئے جانے کی درخواست کی ہے، امریکہ کے چھے سو ارب پتی لوگوں کی ثروت میں پانچ سو چوراسی ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں عدم مساوات اور ظلم پر سینیٹر برنی سینڈرز کا یہ اعتراض ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے۔ اس وقت امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کو مہار کرنے میں لاپرواہی برتی جس سے ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس