Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran

روسی گرین پیس نے پیر کو ایک فضائی فوٹیج جاری کی جس میں سائبیریا میں بڑے پیمانے پر وائلڈ فائر کے شب و روز کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اب تک ان جنگلات میں دوسو نقطوں پر آتس زدگی کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب زمین کا درجۂ حرارت بڑھ جانے کے نتیجے میں لگی ہے۔ اب تک اس آگ سے بڑے پیمانے پر قدرتی سبزہ جل کر راکھ ہو چکا ہے اور کافی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ یہ آگ ابتدائے جولائی سے قدرتی جنگلات کو اپنا لقمہ بنا رہی ہے۔

ٹیگس