Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۰:۲۷ Asia/Tehran
  • کورونا کے متاثرین کیلئے اچھی خبر

دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے، مگر بہت کم انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوسکی ہیں۔

چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک اس ویکسین کو چینی فوج کے تحقیقی یونٹ اکیڈمی آف ملٹری سائنس (اے ایم ایس) کے ساتھ مل کر تیار کررہی ہے۔

ایڈ 5 این کوو نامی ویکسین چین کی 8 ویکسینز میں سے ایک ہے جو انسانی آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، جبکہ اسے کینیڈا میں بھی انسانی آزمائش کی اجازت مل چکی ہے۔

اس ویکسین کے انسانوں پر ٹرائل کے دوسرے مرحلے کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں، جس میں اسے لوگوں کے لیے محفوظ اور کووڈ 19 کے خلاف مدافعتی ردعمل فراہم کرنے میں مددگار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجرباتی ویکسین کی جانچ پڑتال کے لیے اہم پیشرفت ہے اور تیسرے مرحلے کے ٹرائل ابھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ڈھائی سو سے زائد کورونا ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور ان میں سے 17 انسانی آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

 

 

ٹیگس