ٹرمپ کی کورونا پالیسی پر امریکی سینیٹروں کا انتباہ
بعض امریکی سینیٹروں نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی لاتعلقی کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی سینیٹروں کے ایک گروپ نے نائب صدر مائک پینس کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کورونا کے ہمہ گیر پھیلاؤ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
خط میں صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر پڑنے والے ٹھوس اور طویل المدت اثرات کو مسلسل نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذکورہ امریکی سینیٹروں نے مائک پینس سے اس بات کی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کیا ہے۔
اس خط پر سینیٹر ایلزابتھ وارن، ٹیمی بالڈون، ٹینا اسمتھ، اور برنی سینڈرز نے دستخط کیے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link