امریکی گیس پلانٹ میں دھماکہ اور آتش زدگی
امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک نیچرل گیس پلانٹ میں دھماکے اور اسی طرح ایک ٹرین میں آتشزدکی کی خبر دی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مونٹ بیل وی یو نیچرل گیس پلانٹ میں شدید دھماکہ ہوا جس کے بعد کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ کارخانہ ہیوسٹن شہر سے تیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اب تک مذکورہ گیس کارخانے میں ہونے والے اس دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکہ میں دھماکوں اور آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات پیش آئے ہیں۔ 12 جولائی کو امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگوپر امریکی بحریہ کے ایک جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بنھام ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو بجھانے میں چار دن لگ گئے تھے۔ اس واقعے میں امریکی بحریہ کے دسیوں اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 17جولائی کو ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر کے ایک اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا اور اس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا تھا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link