Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

پاکستان اور ہندوستان کے مسلمان آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان کے دارالحکومتوں سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، فلسطین و کشمیر، عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جس کے بعد شہرشہر،گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

شہری نماز عید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں جس کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی رش ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں اب بھی کئی بیوپار اپنے جانوروں کے لئے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہیں اور کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس