عراق میں قبل از وقت انتخابات کے اعلان کا اقوام متحدہ کی جانب سے خیر مقدم
اقوام متحدہ نے عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ جنین پلاس چئیرٹ نے کہا ہے کہ وہ عراق کو ایسے شفاف اور آزادانہ انتخابات کی ضمانت کے لئے مدد و مشورہ دینے کے لئے آمادہ ہیں کہ جس سے عراقی عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا انعقاد اس ملک میں امن و استحکام اور جمہوریت کے قیام کے لئے عراقی عوام کے اہم ترین مطالبات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم نے جمعے کے روز 6 جون دو ہزار اکیس کو عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔قبل از وقت انتخابات کا عراق کی بیشتر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link: