Aug ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں 1300 اموات

امریکہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار سات سو اکہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعلان کے مطابق امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ سو تہتر اموات کے ساتھ اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چھپن ہزار سات سو اکہتر تک پہنچ چکی ہے۔جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم پچپن ہزار آٹھ سو چوراسی افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اس طرح امریکہ میں اس وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد سینتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو انتیس ہو گئی ہے۔امریکہ میں اگرچہ جاری کئے جانے والے حالیہ اعداد و شمار سے اس ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے کی نشاندہی ہوتی ہے تاہم گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس ملک میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پچپن ہزار سے زائد دیگر کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں بیشترین افراد کے مبتلا اور ہلاکتوں کے اعتبار سے اب بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برازیل اور ہندوستان کا شمار ہوتا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس