Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی برسی

جاپان کے شہر ہیروشیماپر امریکی فوج کی ایٹمی بمباری کی پچہتر ویں برسی منائی گئی۔

 جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے جمعرات کے روز ہیروشیما میں دنیا کے اسّی ملکوں کے مندوبین کی شرکت سے  منعقد ہونے والے برسی پروگرام سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو اب کبھی اس طرح کے المیے کا سامنا  نہیں ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو چاہئے کہ گفتگو اور مفاہمت کے ذریعے عدم اعتماد کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرے۔

جاپان کے وزیر اعظم نے امریکہ کے ہاتھوں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا حادثہ تھا جس کی تکرار کبھی نہین ہونا چاہئے ۔ پروگرام سے خطاب میں ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے بھی انسانیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ چھے اگست انیس سو پینتالیس کو امریکہ کے اس وقت کے صدر ہیری ٹرومین کے حکم پر امریکی فوج نے بی انتیس جنگی طیارے سے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایک ایٹم بم گرایا اور پھر تین روز کے بعد دوسرے شہر ناگاساکی کے عوام پر ایک اور ایٹم بم گرایا گیا جس کے نتیجے میں جاپان میں بھیانک انسانی المیہ رونما ہوا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس