Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • کسی بھی طرح کا میزائلی حملہ ایٹمی حملہ سمجھا جائے گا : روس

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو اپنے ملک پر کسی طرح کے میزائلی حملے کو ایٹمی حملے سے تعبیر کرے گا اور اس کا جواب دے گا۔

روس کے وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے میزائلی حملے کو ایٹمی نوعیت کا حملہ سمجھا جائے گا کیونکہ یہ تشخیص دینے کا امکان نہیں ہے کہ میزائل پر کس طرح کا وار ہیڈز نصب ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جولائی دوہزار بیس میں اس ملک کی نئی ایٹمی دفاعی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں روس پرفوجی حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان پایا جاتا ہے۔

روس نے مشرقی یورپ میں فوجی ساز و سامان تعینات کرنے کے امریکہ کے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات پر انتباہ دیا ہے کہ روس کی عسکری صلاحیت دفاعی نوعیت کی ہے اور ماسکو کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی حملے کی شروعات نہیں کرے گا۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس