امریکہ میں کورونا نے تباہی مچا دی
امریکہ میں کورونا نے تباہی مچا دی اور اس ملک میں اب بھی ہر روز ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا اور کورونا سے ہلاک ہو رہے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 77 ہزار 426 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 73 ہزار 198 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 817 کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور صورتحال میں بہتری کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے ۔
کئے جانے والے سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور ہلاکتوں کے اعتبار سے اب بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد برازیل اور ہندوستان کا شمار ہوتا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b