اسرائیل کے لئے دوستی کا بھیک مانگنے والے امریکا کے سامنے سوڈان نے رکھی عجیب شرط
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
سوڈان کے وزیر اعظم نے اسرائیل سے تعلقات کے لئے امریکا کے سامنے شرط رکھ دی ہے۔
سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے امریکا کے سامنے ایک عجیب سی شرط رکھ دی اور کہا کہ یہ موضوع، ان کے ملک کا نام دہشت گردوں کے حامیوں کی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے سے الگ ہونا چاہئے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپئو اور اس ملک کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی ملاقات ہوئی۔
حکومت سوڈان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اس بات کی شرط رکھی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری، دہشت گردوں کے حامی ممالک کی فہرست سے
سابق صدر عمر البشیر کے مستعفی ہونے کے 15 سال کے بعد کسی امریکی عہدیدار نے اس ملک کا دورہ کیا ہے۔