Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اور اسرائیل کو منھ کی کھانا پڑی

کورونا وائرس کے خلاف عالمی اتحاد کی تشکیل کے پیش نظر اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کو روکنے کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق حال ہی میں عالمی ادارۂ صحت سے علیحدگی اختیار کرنے والے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نے کورونا کے خلاف عالمی اتحاد کی تشکیل کے لئے اقوام متحدہ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور اِسکی بنیادی وجہ یہ تھی کہ امریکہ کورونا کے عالمی بحران کے باوجود بعض ممالک پر پابندیاں برقرار رکھنے پر مُصِر ہے اور اقوام متحدہ کی درخواست کو قبول کر لینے کی صورت میں اسے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کرنا پڑتی۔

مگر امریکی و صیہونی مخالفت کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اکثریت نے کورونا اور اسکے نتائج کو مہار کرنے کے لئے عالمی اتحاد و تعاون کی حمایت کی اور اس طرح کورونا کے خلاف عالمی اتحاد کی تشکیل کی مجوزہ قرارداد ایک سو انہتر ممالک کے ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔

امریکہ نے کورونا مخالف عالمی اتحاد میں شامل ہونے سے ایسے وقت میں گریز کیا ہے کہ وہ خود کورونا وائرس کا اب تک سب سے بڑا شکار رہا ہے اور کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ ہی میں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی پوری انتظامیہ کو کورونا کے مقابلے میں ناکامی پر اندرون اور بیرون ملک سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیگس