Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور امارات کے معاہدے کی تقریب میں فرانس اور برطانیہ شرکت نہیں کریں گے

اسرائیل اور امارات کے معاہدے کی تقریب میں صرف ایک یورپی وزیر شرکت کرے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یورپ کے اہم ممالک کی حیثیت سے فرانس اور برطانیہ نے ہر چند کہ اسرائیل اور صیہونی حکومت کے مابین سازشی معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انھیں اس تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

ہنگری کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج پیر کے روز کہا کہ صرف اس ملک کے وزیر خارجہ پیٹر سیارتو منگل کے روز واشنگٹن میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اسرائیل اور بحرین کے مابین روابط کی برقراری کی کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اس سے صرف ایک ماہ قبل اسرائیل اور عرب امارات کے مابین اسی طرح کا معاہدہ طے پایا تھا جس پر مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سبز جھنڈی اور رضا مندی کے بغیراس قسم کے معاہدے ممکن نہ تھے۔

 

ٹیگس