نتن یاہو کی مہمانی سے امریکی حکام پریشان ہوگئے
امریکی حکام نے واشنگٹن پوسٹ سے ایک گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے بارے میں ایسی بات بتائی جس سے اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے حکام نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو، دنیا کے واحد رہنما ہیں جو امریکی سفر کے دوران رہنماؤں کو دی جانے والی لانڈری سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور جب بھی امریکا کے دورے پر آتے ہیں، کئی سوٹ کیس بھر کر اپنے گندے کپڑے بھی امریکا لاتے ہیں۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق در حقیقت امریکا کا سفر کرنے والے رہنماؤں کو مفت لانڈری سہولت دی جاتی ہے لیکن زیادہ تر رہنما، وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے اس سہولت سے استفادہ نہیں کرتے لیکن نتن یاہو میاں بیوی وہ واحد مہمان ہیں جو کئی بیگ بھر کر اپنے گندے کپڑے صرف دھلوانے کے لئے امریکا لاتے ہیں، وائٹ ہاوس کے حکام کے مطابق، متعدد سفر کے بعد ان کی سمجھ میں یہ بات آئی۔
اسرائیلی حکام نے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے اور اس طرح کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔