Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا اعتراف

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے امریکی حکام کے دعووں کے برخلاف اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔

 ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے آسٹریا کے ایک اخبار سے گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد کے لئے ہونے کے بارے میں امریکہ اور غاصب صیہونی حکام کے دعووں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو فوجی مقاصد سے مخصوص نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ ایران نے ایٹمی معاہدے میں مذکورہ مقدار سے زیادہ یورینیم کو افزودہ کیا ہے تاہم وہ اتنا زیادہ نہیں ہے کہ اس سے ایٹمی ہتھیار تیار کئے جا سکیں۔

واضح رہے کہ ایران اور ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے اگست کے آخر میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے دو روزہ دورہ تہران کے اختتام پر جاری کئے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کی جانب سے مقرر کردہ دو ایٹمی تنصیبات کے رضاکارارنہ طور پر معائنے کی اجازت دے دی ہے جس سے مسئلے کے حل کے لئے آئی اے ای اے کی کارروائیوں میں سہولت ہو گی۔

ٹیگس