لندن میں عوام کا احتجاج+ ویڈیو
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ ایس او پیز کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کے سخت اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین کے خلاف پولیس نے طاقت کا زبردست استعمال کیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا کہ لندن کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ایسے حالات میں کورونا محدودیتوں کے خلاف لندن میں مظاہرے ہوئے ہیں کہ جب برطانوی عوام کی اکثریت کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت کے طریقہ کار سے کوش نہیں ہے۔ اسکے علاوہ برطانوی معیشت کو سخت چیلنجوں کا سامنا ہے اور روزگار کے بہت سے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں4 اکتوبر کے بعد سے ہر روز کم سے کم دس ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ بعض دنوں میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار تک بھی رکارڈ کی گئی ہے۔