Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ملائیشیا کی امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے منصفانہ اور پائیدار رویہ اپنائے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: خبررساں ایجنسی، ارنا کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب  کے موقع  پر، جس میں صدر ٹرمپ بھی موجود تھے، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ عالمی برادری کو توقع ہے کہ امریکہ اپنی ساری توجہ جامع اور پائیدار امن کے حصول پر مرکوز رکھے گا۔ 

ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے آپ سے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ مشکل ترین علاقوں میں امن کے حصول کے لیے کتنے پرعزم ہیں، جو تقریباً ناممکن ہے، لیکن آپ نے یہ کر دکھایا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ٹرمپ سے  پرزور مطالبہ کیا کہ وہ غزہ سمیت دنیا بھر کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم پر قائم رہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی حکومت نے مختلف بہانوں سے غزہ میں بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سربراہ کی حیثیت سے تل ابیب حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تنقید کی ہے۔

واضح رہے کہ آسیان کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس آج سے سے شروع ہوگیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہیں۔    

ٹیگس