Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا پھر ڈرون حملہ ، دو شہری شہید

صیہونی حکومت کے ڈرون نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے علاقے القلیلہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس حملے میں دو لبنانی شہری جاں بحق ہوگیا۔

المیادین نے دو فضائی حملوں میں دو لوگوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے  جبکہ المسیرہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی تھی۔ 

اطلاعات کے مطابق ایک موٹرسائیکل کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت یا وابستگی سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔گزشتہ روز بھی صیہونی افواج نے جنوب لبنان کے النبطیہ کے علاقے حاروف پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

ٹیگس