Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • مغرب کے حملوں کا جواب دیں گے: روس

روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور یورپی یونین کے اقدامات کے بارے میں روس کی خودمختار خارجہ پالیسی پر مغربی ممالک کی ناراضگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان ملکوں کو سخت خبردار کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک، روس کی آزاد خارجہ پالیسی کی بنا پر ماسکو کو سزا دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور کچھ یورپی ممالک نے روس کی ترقی و پیشرفت کو روکنے کی کوششیں دوگنی کر دی ہیں۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ مغربی ممالک، اپنے روس مخالف اقدامات منجملہ نئی پابندیوں کو جائز ٹھہرانے کے لئے نئی الزام تراشیاں کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کی کوئی حقیقی وجہ نہیں بتاتے۔

خیال رہے کہ روسی حکومت کے مخالف لیڈر الکسی ناوالنی کا مسموم ہونا اور ان کی جرمنی منتقلی اور اب امریکہ کے دوہزار بیس کے انتخابات میں ماسکو کی مداخلت کے دعوے روس کے خلاف نیا محاذ ہے ۔

ٹیگس