ٹرمپ انسانی تاریخ کے بدترین کرمنل ہیں: امریکی مفکر
نوام چامسکی نے موجودہ امریکی صدر کے انتہا پسندانہ اقدامات اور پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں تاریخ کا سب سے بڑا کرمنل قرار دیا۔
معروف امریکی دانشور اور مفکر نوام چامسکی نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور خود ان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انسانی تاریخ کے بدترین اور بڑے کرمنل ہیں۔
نوام چامسکی نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جمہوریت کے مستقبل پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ آج جو کچھ واشنگٹن میں ہو رہا ہے ایسا امریکہ کی ساڑھے تین سو سالہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔
انہوں نےکہا کہ ٹرمپ اور انکے آس پاس کے لوگ انتہائی رجعت پسند ریاستوں کا بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں، جنہیں وائٹ ہاوس سے کنڑول کیا جا سکے گا۔
نوام چامسکی نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نوام چامسکی نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا قتل دہشت گردی اور بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے منافی ہے۔
نوام چامسکی بارہا امریکی اقدامات کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔