موزمبیق میں انتہا پسندوں کے حملے،دسیوں ہلاک
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
افریقی ملک موزمبیق میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا سر قلم کر دیا گیا۔
افریقی ملک موزمبیق میں انتہا پسندوں کے حملوں ميں دسیوں افراد مارے گئے، مارے جانے والے سبھی افراد کا تعلق صوبہ کابو ڈیلگاڈو کے قصبے سے بتایا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی موزمبیق کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ صوبے کابو ڈیلگاڈو کے مختلف علاقوں میں لگاتار 3 دنوں سے انتہا پسند جماعت کے جنگجو حملے کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع نے دسیوں افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کے حملوں کے دوران کم از کم 50 افراد کے سر قلم کردئیے گئے۔