اٹلی کاروں میں بیماروں کا علاج کرنے پر مجبور ہوا
Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
یورپی ملک اٹلی میں ان دنوں ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھایا ہے اور اس وبا کے شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب اسپتالوں میں انکی جگہ نہیں رہ گئی اور اب بیماروں کا علاج خود انکی کاروں میں بٹھا کر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت اٹلی میں کورونا بیماروں کی یومیہ تعداد گزشتہ تقریبا دو ہفتوں سے تیس ہزار سے زائد رکارڈ کی جا رہی ہے۔ ملک میں اب تک کووڈ انیس کے سبب قریب تینتالیس ہزار افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔