Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  •  ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پریکٹس سے محروم

نیوزی لینڈ کے دورے پر پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو میڈیکل پروٹوکول کی خلاف ورزی پر پریکٹس سے روک دیا گیا ہے۔

کرائسٹ چرچ سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوستانہ کرکٹ میچ کے لئے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے اراکین کو دو ہفتے تک قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اس دوران نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کو اطلاع ملی کی مہمان ٹیم کے کھلاڑی قرنطینہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق نہ صرف یہ کی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے بلکہ انہیں ایک ساتھ کھاتے پیتے بھی دیکھا گیا ہے۔
نیوزیلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی جانب سے قرنطینہ کی خلاف ورزی کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں میں موجود ہے اور ہوٹل کے عملے نے بھی ان کی خلاف ورزیوں کو دیکھا ہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے قرنطینہ کی خلاف ورزی کی رپورٹ ملنے کے بعد حکام نے اس کو پریکٹس کے لئے دی جانے والی سہولت واپس لے لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب میزبان ٹیم کو چودہ دن کے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے پر ہی پریکٹس کی اجازت دی جائے گی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نے ایک پریس کانفرنس میں اپنےکھلاڑیوں کے اس رویئے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے دو دن قبل نیوزی لینڈ پہنچی ہے ۔

ٹیگس