Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۱:۰۲ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پر ایتھوپیا کی خانہ جنگی میں ملوث ہونے کا الزام

افریقی ملک ایتھوپیا کے آرمی چیف کا عالمی ادارہء صحت کے سربراہ پر باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام لگایا ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا کے آرمی چیف کا عالمی ادارہء صحت کے سربراہ پر باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام۔

ایتھوپیا کے آرمی چیف برہانوجولا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اپنے منصب کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔

ایتھوپیا کے آرمی چیف نے ٹیڈروس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق حکمراں جماعت "ٹیگری پپلز لبریشن فرنٹ" کے باغی عناصر کے مدد کے لئے پڑوسی ملکوں کو ورغلا رہے ہیں۔

ایتھوپیا کے نوبل انعام یافتہ وزیراعظم ابی احمد مذکورہ تنظیم کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جماعت سے وابستہ مزاحمت کار ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔

ایتھوپیا میں تین ہفتوں سے جاری خونریزی کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جان بچاکر سوڈان فرار کرگئے ہیں۔

 

ٹیگس