امریکا، کہنے کو تو سوپر پاور لیکن عوام بدحال+ ویڈیو
امریکا جہاں دنیا پر حکومت کرنے کے لئے خواب دیکھ رہا ہے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے پیشرفتہ ہتھیاروں پر بہت زیادہ پیسے خرچ کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخاباتی مہم میں مست رہے اور عوام کھانے کو ترس گئے۔
کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ اپنی جانوں سے ہاتھو دھو بیٹھنے والے کورونا مریضوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے امریکی عوام کو کھانے کے لالے پڑ گئے اور وہ مفت کھانوں کے حصول کے لئے گھنٹوں طویل صف میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔