Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کا امریکہ کو انتباہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملکوں میں جدید قسم کے جوہری ہتھیار نصب کئے جانے کے سلسلے میں سخت انتباہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک آنلائن کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر جوہری اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب اور ان ملکوں کے فوجیوں کی جوہری تربیت کے عمل سے گریز کرے۔

انھوں نے امریکہ کے اس اقدام کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے، اسے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پہلی اور دوسری شق کے منافی قرار دیا۔

ریابکوف نے امریکہ کی اس حکمت عملی پر روس کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں امریکہ کو سخت خبردار بھی کیا۔

ٹیگس