Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بے قابو

کیلیفورنیا میں آگ بے قابو ہوجانے کے بعد ہزاروں افراد نے پرامن مقامات پر پناہ لے لی۔

امریکی ریاست کلیفورنیا میں لگی آگ فائرفائٹروں کے کنٹرول سے خارج ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تین ہزار ہیکٹر رقبے پر لگی اس آگ کے سبب 25 ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ 500 فائرفائٹر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ان کی کوششیں بے سود رہی ہیں۔

ریاست کیلفورنیا کے جنگلات میں رواں سال کے دوران آگ لگنے کے 6 بڑے واقعات میں چھ لاکھ ہیکٹر اراضی جل کر راکھ ہوچکی ہے۔

امریکی ریاست کلیفورنیا کی تاریخ میں آتشزدگی کے اب تک 20 بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

 

 

 

ٹیگس