Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نتن یاہو کا مخالف مارا گیا

نتن یاہو کی پالیسوں کے خلاف ہفتے وار مظاہرے کے دوران ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا ۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

صیہونی حکومت سے وابستہ ذرا‏ئع نے نتن یاہو کے خلاف ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک شخص کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نتن یاہو کے حامیوں نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس کے سبب ایک 82 سالہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا بیٹا مقامی فیس بک کمپنی کا ڈائریکٹر ہے۔ 

واضح رہے کہ نتن یاہو کی پالیسیوں اور اقدامات سے عاجز آئے افراد نے اپنے ہفتے وار مظاہروں کو جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز بھی تل ابیت سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

گز‍شتہ چوبیس ہفتوں سے جاری مظاہروں کے شرکا نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ "بنی گنتز" نے قبل از وقت عام انتخابات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

مبصرین کے نزدیک قبل از وقت انتخابات سے متعلق صیہونی وزیرجنگ کا بیان نتن یاہو کی کابینہ کے اندر اختلافات کی غمازی کرتا ہے۔ 

 

ٹیگس