Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر تحفظات کا اظہار

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ وائرس کی تبدیلی کی صورت میں ہر سال ویکسین لگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

انگلینڈ کے چیف میڈیکل افسر نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ایک دفعہ لگوانے کے بعد دوبارہ اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اس وائرس نے خود کو تبدیل کیا تو ممکن ہے ہر سال ویکسین لگوانا پڑے، پروفیسر کرس وائٹی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں اور نہ ہی اس بات کی گارنٹی ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کتنے عرصہ تک رہیں گے۔

 انہوں نے کہا ابھی ہمیں اس وائرس سے متعلق مزید اعداد وشمار کی ضرورت ہے کہ کیا ایک شخص کو بار بار ویکسین لگانے کی ضرورت ہے یا نہیں، انہوں نے کہا ویکسین اسکیم کو توسیع دینے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ میں ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے سب سے بڑے پیمانے پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل شروع ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر پچاس ہسپتالوں میں حفاظتی ویکسینیشن شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 80 سال سے زائد عمر کے لوگوں، ‘ کیئر ہومز کے مکینوں ‘ وہاں کے اسٹاف اور ‘ این ایچ ایس کارکنان کو ترجیح دی جائے گی۔

 

 

ٹیگس