Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • نئے انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو کی چھٹی ہو جائے گی: گانٹس

خود ساختہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایک بار پھر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کی ہے۔

بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹس نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر چوتھی بار انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو اسرائیل کے وزیر اعظم نہیں ہوں گے اور انھیں بھی یہ جان لینا چاہئے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ اسرائیلی حکام نیتن یاہو کے جھوٹ سے تھک چکے ہیں اور نیتن یاہو کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ یہ وعدے ہی وہ واحد راستہ ہیں جن سے ثابت ہو سکے گا ان کی وجہ سے اسرائیلیوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے-

اپریل دوہوار انیس سے مقبوضہ فلسطین میں تین بار انتخابات منعقد ہونے کے بعد بھی نیتن یاہو کی کابینہ دو ہزار بیس کا بجٹ منظور نہیں کرا سکی ہے۔ صیہونی ذرائع نے حالیہ دنوں میں نیتن یاہو سے بنی گانٹس کی ناراضگی اور صیہونی کابینہ میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد نئے انتخابات کے انعقاد کا امکان بڑھ جانے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس