دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت
سری لنکا نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کو ضروری قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سربراہ مہندا یاپا آبیوردھنا نے ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شھادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کو شہید کئے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اپنے اس پیغام میں شہید محسن فخری زادے کو ایک گرانقدر شخصیت سے تعبیر کیا اور پرزور لفظوں ميں کہا کہ سری لنکا نے ہمیشہ اس قسم کے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی ہے اور محسن فخری زادے کا قتل اس دہشت گردی کا عروج ہے کہ جس کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے۔